پاکستان
08 جون ، 2012

پشاور:سول سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے کا مقدمہ درج

پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ گل بیلہ میں سول سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے گل بیلہ بم دھماکہ کی ایف آئی آر نا معلوم افراد کے خلاف تھانہ داود زئی میں درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :