پاکستان
27 مارچ ، 2016

لاہور:گلشن اقبال پارک بم دھماکا خود کش تھا ،پولیس کا خدشہ

لاہور:گلشن اقبال پارک بم دھماکا خود کش تھا ،پولیس کا خدشہ

لاہور......لاہور پولیس نے گلشن اقبال پارک میںہونے والے دھماکے پرخود کش حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ کرائم سین سےانسانی اعضاء بھی ملے ہیں جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکا خود کش ہوسکتا ہےتاہم بم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید تفتیش جا ری ہے،باقاعدہ سرکاری طور پر دھماکے کوخود کش حملہ قرار نہیں دیا گیا۔

دھماکے میںاب تک 10افرادجاںبحق اور درجنوں زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔اسپتال ذرائع نےہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔

مزید خبریں :