پاکستان
27 مارچ ، 2016

لاہور خود کش بم دھماکا ،جاںبحق افراد کی تعداد55ہو گئی

لاہور خود کش  بم دھماکا ،جاںبحق افراد کی تعداد55ہو گئی

لاہور......لاہور کے گلشن اقبال پارک میں آج شام دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں55 افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زیادہ زخمی ہوگئے، خودکش دھماکا جھولوں کے پاس کیا گیا، اس کے بعد اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے، پاک فوج کا دستہ پارک پہنچ گیا اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف کے مطابق دھماکا خود کش تھا،خود کش حملہ آور نوجوان تھا جس نے خود کش بیلٹ باندھ رکھی تھی ۔ذرائع کے مطابق صرف جناح اسپتال میں34لاشیں لائی گئیں،جناح اسپتال میں زخمیوں کی بھی بڑی تعداد لائی گئی،اسپتال انتظامیہ نے مزید زخمیوں کو لانے معذرت کی ہے جبکہ خون کے عطیے کی اپیل کی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹائون کے مطابق 21افراد کی لاشیں جناح اسپتال جبکہ 4افراد کی لاشیں سروسز اسپتال منتقل کی گئیں۔100سے زائد زخمی افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیاہے۔

عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آوور نے گلشن اقبال پارک کے مرکزی دروازے کے قریب جہاں لوگوں کی بڑی تعداد باہر نکل رہی تھی اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا ،جاںبحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پاک آرمی کے جوان بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لےکر جاںبحق اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال،جناح اسپتال ،سروسز اسپتال سمیت قریب واقع اسپتالوں میںمنتقل کرایا۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہریوں سے خون کے عطیات کی بھی اپیل کی گئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیںاور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :