27 مارچ ، 2016
لاہور......گلشن اقبال پارک میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پچپن ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئےتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارک میں معصوم بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والےکسی رعایت کے مستحق نہیں،ایسی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اس کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔