08 جون ، 2012
اسلام آباد …خصوصی افراد، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے حقوق سے آگاہی کے لیے اسلام آباد میں واک منعقد کی گئی ، جس میں بلائینڈ کرکٹ ٹیم سمیت خصوصی بچوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی رانا فاروق سعید خان اور چیئرمین این ڈی ایم اے ڈاکٹر ظفر اقبال قادر نے واک کی قیادت کی جو وفاقی دارالحکومت کے ٹریل فائیو پرکی گئی۔ واک میں ناروے سمیت دیگر ملکوں کے سفارتی اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔