25 مئی ، 2016
انسداد دہشت گردی عدالت نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دوملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔دونوں ملزمان پر سندھ سیکریٹریٹ اور سندھ اسمبلی پر حملوں سمیت دہشت گردی کی وارداتوں کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان فہیم اور ناصر 1995ءمیں سندھ سیکریٹریٹ پرراکٹ حملے،سندھ اسمبلی پر بم حملوں کے علاوہ فوجی افسران کےقتل میں بھی ملوث ہیں۔
ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت سے ’را‘ سے حاصل کی، جنہوں نے 9 اکتوبر 1995 ءکو سندھ سیکریٹریٹ پر 7راکٹ داغے، جبکہ یکم جون 1995ءکو سندھ اسمبلی پر دستی بموں سے حملہ کیا۔