پاکستان
25 مئی ، 2016

کراچی:کچرااٹھانے کے وزیر بلدیات کے دعوے دھرے رہ گئے

کراچی:کچرااٹھانے کے وزیر بلدیات کے دعوے دھرے رہ گئے

 


کراچی میں کچرا اٹھانے کے وزیر بلدیات جام خان شورو کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کچرا اٹھایا تو جارہا ہے مگر کچرا ہے کہ ختم نہیں ہورہا۔

کراچی کے اولڈ ایریا بھیم پورہ میں ضلعی میونسپل کارپوریشن جنوبی بجائے کچرا اٹھانے کے اسے جلا دیتی ہے، جب شعلے قابو سے باہر ہونے لگتے ہیں تو کے ایم سی کا فائر ٹینڈر طلب کر کے آگ پر قابوپانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

صرف کچرا ہی کراچی والوں کے لیے دردِ سر نہیں، سیوریج سسٹم بھی ہے۔کراچی کے علاقے صدر کے بوہری بازار میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے تاجروں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے تو علاقہ مکینوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی کا مشہور بوہری بازار جہاں کاروباری لحاظ سے بہت مشہور ہے تو اسے بوہری برادری کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے۔کچھ عرصے سے بوہری بازار کی سڑکیں از سر نو تعمیر کرنے کے لیے کھودی گئیں لیکن انتظامیہ انہیں بنانا بھول ہی گئی، گٹر ابلنے اور نکاسی کا بندوبست نہ ہونے سے یہاں گندہ پانی جمع ہونا معمول ہی بن گیا ہے ۔

سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی اور کاروبار دونوں ہی متاثر ہورہے ہیں،علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

مزید خبریں :