25 مئی ، 2016
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان سربراہ کی پاکستانی سرزمین پر ہلاکت ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔یہ بیان انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی پاکستانی سرزمین پر ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ طالبان سربراہ کی پاکستانی سرزمین پر ہلاکت پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔
ڈرون حملہ امن کے حصول کے لیے اپنائی گئی سوچ اور مقاصد پر سنگین شکوک پیدا کرتا ہے، اگر مقصد امن اور مفاہمت ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ کوشش کرنا ہوگی، پاکستان کا امن کے لیے عزم غیر متزلزل ہے۔