پاکستان
25 مئی ، 2016

لاہور:101 قبضہ گروپوں، بدمعاشوں کی فہرست مرتب

لاہور:101 قبضہ گروپوں، بدمعاشوں کی فہرست مرتب

 


لاہورپولیس نے101 قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کی فہرست مرتب کر لی۔ یہ گروپ شہریوں کی جا ئیدادوں پر قبضے کرنےاور جائیدا دیں ہتھیا نے میں ملوث ہیں،پولیس اب تک صرف14افراد کو گرفتارکر سکی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہورمیں شہریوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضےکرنےوالےان گروپوں اور بدمعاشوں پر قتل، اقدام قتل، قبضے اور فائرنگ جیسےواقعات کے مقدمات درج ہیں۔

بیشتر قبضہ گروپوں کو بااثرشخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے، فہرست میں شامل مشہور قبضہ گروپوں میں صابو، جھنڈو، منشا گھمن، طاری شاہ، جانو، ببی، بارا، جانا، مٹھا، کومے شاہ، موبا، ڈانگی، کاں گجر، پارس، باوا، وکی، جاکا، شانی، منشا بم، گڈو، راجو، کالا، باؤ، پانا، جیدا، بھٹو، لاوا، کالی، پرنی اور دیگر شامل ہیں۔

ان ذرائع کے مطابق ملزموں کی 3/3ماہ کی نظر بندی کیلئے ڈی سی او کوخط لکھ دیا گیا ہے، جبکہ مقدمات کے تحت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، دوسری جانب سودپر رقم دےکر جائیدادیں ہتھیانےوالوں کےنام اس فہرست میں شامل نہیں کئےگئے۔

مزید خبریں :