پاکستان
25 مئی ، 2016

فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات کی تردید

فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات کی تردید

 


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز لندن میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تردید کردی ہے۔

گزشتہ روز یہ خبر گرم تھی کہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے  نہ صرف ملاقات کی بلکہ آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات پر آمادہ کرنے کی بھی کوشش کی۔

لیکن اب مولانا صاحب کہتے ہیں کہ ایسی تو کوئی ملاقات ہوئی ہی نہیں، زرداری صاحب تو دبئی میں ہیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے بھی ایسی کسی بیٹھک کی تردید کردی ہے۔

مزید خبریں :