پاکستان
25 مئی ، 2016

اسلام آباد :جیو، دی نیوز، جنگ ایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح

اسلام آباد :جیو، دی نیوز، جنگ ایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح

 


کہاں پڑھیں، کیا پڑھیں، داخلہ کیسے ہوگا اور فیس کتنی ہوگی، ڈگری پاکستانی ہوگی یا غیرملکی؟ یہ سب بتایا جارہا ہے جیو، دی نیوز اور جنگ گروپ کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپو میں۔

کیرئیر کے لیے ضروری ہے کہ درست تعلیمی ادارے کا انتخاب اور ملکی و بین الاقوامی یونیورسٹیز سے متعلق معلومات ایک چھت کے نیچے دے رہی ہے، جیو، دی نیوز، جنگ کے اشتراک سے ہونے والی ایجوکیشن ایکسپو۔

اسلام آباد میں دو روزہ ایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے جنگ گروپ کی اس کاوش کو سراہا۔ پہلے روز طلبا اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کی۔

پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں ہونے والی اس ایکسپو میں 70سے زائد یونیورسٹیز نے اپنے اسٹال لگائے ہیں، جو طلباء کو بہترین تعلیمی رہنمائی گراہم کررہے ہیں۔

مزید خبریں :