09 جون ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار لنک بادونی روڈ کے ریلوے ٹریک پر گشت پر تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائر کھول دیا۔ فائرنگ کے باعث چاروں اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ سریاب روڈ کا یہ علاقہ کوئٹہ کا حساس ترین علاقہ شمار کیا جاتا ہے جہاں اس سے قبل بھی متعدد اس قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔