انٹرٹینمنٹ
26 مئی ، 2016

پریانکا کی جیمز بانڈ کی جگہ لینے کی خواہش

پریانکا کی جیمز بانڈ کی جگہ لینے کی خواہش

 


دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے جیمز بانڈ کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کردی، بالی وڈ میں نام بنانے اور اب ہالی ووڈ میں بھی کام کرنے والی پریانکا نے سب کوحیران کردیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اب کچھ انوکھا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ،ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ وہ جیمز بانڈ کی فلموں میں بانڈ گرل نہیں بنیں گی بلکہ خود جیمز بانڈ کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

ہالی ووڈ کی فلم بے واچ میں ولن بننے کی پریانکا کی خواہش تو پوری ہوگئی،لیکن جیمز بانڈ کی فی میل ورژن یعنی جین بانڈ بننے کی ان کی خواہش پوری ہوگی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔

مزید خبریں :