پاکستان
26 مئی ، 2016

سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ سے قائم علی شاہ کی تاریخ پیدائش غائب

سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ سے قائم علی شاہ کی تاریخ پیدائش غائب

 


کہتے ہیں خواتین سے عمر نہیں پوچھنی چاہیے لیکن وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی شاید عمر چھپانے کے حق میں ہیں تب ہی ان کی تاریخ پیدائش سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ سے غائب کردی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ پر تمام اراکین اسمبلی کی تفصیلات موجود ہیں جس میں ولدیت، تاریخ پیدائش،گھر کا پتہ، تعلیم، ممبر شپ اور دیگر معلومات شامل ہیں لیکن بات کی جائے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ڈائریکٹری کی تو ان کی پروفائل سے عمر کا خانہ ہی غائب کردیا گیا ہے۔

 یہاں تک کہ ویب سائٹ پر خواتین اراکین اسمبلی کی بھی تاریخ پیدائش موجو د ہے لیکن نہیں ہے تو صرف وزیر اعلیٰ سندھ کی، لگتا یہ بھی ہے کہ اداکاروں کی طرح اپنی عمر چھپانا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری اسمبلی غلام عمر برڑو نے بتایا کہ انہوں نے ویب سائٹ نہیں دیکھی چیک کرکے عمر بتائیں گے۔

مزید خبریں :