26 مئی ، 2016
کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر کامران فضل کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان نے ایک گھر کے باہر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ دوزخمی افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے تھے،جبکہ فائرنگ کےتیسرے زخمی شخص کوبچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر کامران فضل نے واقعے کے متعلق بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات لگتا ہے، حملےکی جگہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔