27 مئی ، 2016
لاہور میں پولیس کے نجی ٹارچرسیل سے فرار ہو کر دریائے راوی میں چھلانگ لگانے والے ملزم کی لاش مل گئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم اسحاق دو روز قبل پولیس کے نجی ٹارچرسیل سے فرار ہوا، پولیس کے تعاقب پر اسحاق نے دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی، غوطہ خور لاش تلاش نہ کر سکے۔
آج پانی نے گئو شالہ کے مقام پر خود ہی اسحاق کی لاش اگل دی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔