پاکستان
27 مئی ، 2016

قلعہ عبداللہ میں کارروائی، 5ہزار کلو چرس برآمد

قلعہ عبداللہ میں کارروائی، 5ہزار کلو چرس برآمد

 


اینٹی نارکوٹکس فورس نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں کارروائی کے دوران 5ہزار کلو سے زائد چرس برآمد کر لیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان کے علاقے کلی مسافر میں عمل میں لائی گئی ، جہاں ایک گھر پر چھاپے کے دوران  6 ہزار 300 کلو چرس برآمد کر لیا ، تاہم کارروائی سے قبل ہی ملزمان فرار ہو گئے ۔

حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی چرس کی  عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔

مزید خبریں :