پاکستان
27 مئی ، 2016

میڈیا میں کچھ لوگ قومی بیانیے میں کیڑے نکالتے ہیں، وزیر داخلہ

میڈیا میں کچھ لوگ قومی بیانیے میں کیڑے نکالتے ہیں، وزیر داخلہ

 


وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میڈیا میں کچھ لوگ دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے میں کیڑے نکالنے میں لگے رہتے ہیں۔

ان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ انہیں ایسے لوگوںکے پس منظر کا اچھی طرح علم ہے ،ان کی وجہ سے قومی بیانیے کا سامنے آنے سے پہلے تیا پانچا ہو جاتا ہے۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے ہر کام کی مخالفت کا ٹھیکا لے رکھا ہے، ایسے لوگوں کے پس منظر کا اچھی طرح علم ہے۔

مزید خبریں :