28 مئی ، 2016
ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’انڈیپینڈنس ڈے-ریسرجنس‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار رونالڈ ایمریک کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آنیوالی خطرناک خلائی مخلوق کے گِرد گھوم رہی ہے۔
جو انسانوں کے خاتمے اور دنیا پر قبضے کا خواب لیے زمین پر حملہ آور ہوتے ہیں تاہم جدید ٹیکنالوجی کے حامل طاقتور ہتھیاروں سے لیس اسپیشل ٹاسک فورس کو مدِ مقابل پاتی ہے۔
ڈین ڈیولین، رونالڈ ایمیریک اورہیرالڈ کلوسرکی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم میں نامور ہالی وڈ اسٹار لیام ہیمسورتھ اور جیف گولڈ بلم مرکزی کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں بِل پُلمین،جیسی اُشر، مائیکا منرو، سیلاوارڈ، شارلیٹ گینسبرگ، جوئے کنگ، برنٹ اسپینراورولیئم فچنر شامل ہیں۔
200ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی ایڈونچراور ایکشن کا مِکس تڑکالیے یہ سائنس فکشن فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 24جون کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
یاد رہے کہ یہ فلم 1996میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی فلم ’انڈیپینڈس ڈے ‘کا سیکوئل ہے، جس میں وِل اسمتھ نے مرکزی کردار نبھایا تھا، تاہم اس بار وِل اسمتھ کے بجائے لیام ہیمسورتھ مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہونگے۔