31 مئی ، 2016
لاہور ہائیکورٹ نےگرمیوں کی چھٹیوں کی3ماہ کی فیسیں یکمشت وصول کرنےوالےتعلیمی اداروں کےخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔
عدالت نےمحکمہ تعلیم پنجاب کو ہدایت کی کہ ٹی وی اور اخبارات میں اکٹھی فیسیں نہ لینے کے حوالے سےاشتہارات بھی دیئے جائیں۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی اکبر قریشی نے مقامی شہری شبیرالزمان کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیاکہ بعض نجی تعلیمی ادارے3ماہ کی فیسیں یکمشت وصول کر رہےہیں،جوعدالتی حکم کی خلاف ورزی کے ساتھ والدین پر اضافی بوجھ بھی ہے۔
عدالت نےایسےتعلیمی اداروں کےخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئےہدایت کی کہ ٹی وی اور اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں اور اسکولوں کےباہر اکٹھی فیسیں نہ لینے کےبارےمیں نوٹس بھی چسپاں کئےجائیں۔
ڈپٹی سیکریٹری ایجوکیشن نےعدالت کو بتایاکہ ابھی تک3ماہ کی اکٹھی فیسیں وصول کرنے سےمتعلق انہیں کوئی شکایت نہیں ملی۔