پاکستان
31 مئی ، 2016

مقبوضہ کشمیر کے عوام،حریت کانفرنس کا نواز شریف کیلئے دعائیہ پیغام

مقبوضہ کشمیر کے عوام،حریت کانفرنس کا نواز شریف کیلئے دعائیہ پیغام

 


مقبوضہ کشمیر کے عوام اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعائیں اور نیک خواہشات کا پیغام بھیجا گیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی نے وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کے نام ای میل کی ہے۔علی گیلانی نے دعا کی کہ نواز شریف کی سرجری ہر حیثیت سے کامیاب ثابت ہو اور وہ جلد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ آئیں۔


انہوں نے لکھا کہ مملکت خداداد پاکستان، اس کی حکومت اور سربراہِ مملکت مظلوم کشمیری قوم کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں، اللہ کے بعد یہی ہماری مدد کرتے ہیں، پوری کشمیری قوم کی دعائیں اور نیک خواہشات نواز شریف کے ساتھ ہیں،آزمائش کی اس گھڑی میں کشمیری قوم ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتی ہے۔

مزید خبریں :