پاکستان
31 مئی ، 2016

رشتے کے تنازع پر مری میں لڑکی کو جلا دیا گیا

رشتے کے تنازع پر مری میں لڑکی کو جلا دیا گیا

 


مری میں رشتے کے تنازع پر لڑکی کو جلا دیا گیا۔ پمز اسپتال میں بستر مرگ پر پڑی ماریہ نے ملزمان کے نام بھی بتا دیے۔ماریہ کا قصوریہ تھا کہ اس نے ماسٹر شوکت کے شادی شدہ لڑکے کا رشتہ ٹھکرادیا تھا۔


ماریہ کے والدین قریبی گاؤں میں ایک جنازے پر گئے ہوئے تھے،ماریہ 6سالہ چھوٹی بہن کے ساتھ گھر میں تھی، ماسٹر شوکت، ارشد اور دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ آیاجس نے ماریہ کو مارا پیٹا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔


پولیس کے مطابق 19 سالہ ماریہ نے بیان ریکارڈ کرا دیا ہے اور 2 ملزمان شوکت اور ارشد کو نامزد کیا ہے ، باقی 3 ملزمان کو وہ نہیں جانتی۔


پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق ماریہ 85 فیصد جل چکی ہے اور کوئی معجزہ ہی اسے بچا سکتا ہے۔ مری کے پولیس اسٹیشن پھگواڑی میں ماریہ کو جلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید خبریں :