31 مئی ، 2016
سابق افغان طالبان سربراہ ملااخترمنصور عرف ولی محمد کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنےوالے نادرا کےسابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ولی محمد کو 2002ءمیں شناختی کارڈ جاری کیاگیاتھا جس پر مستقل پتا چمن اور موجودہ پتا کراچی کادرج ہے۔
ولی محمد کو نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محمد نے شناختی کارڈ جاری کیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غلام محمد 2007ء میں ریٹائر ہوگیا تھا۔