پاکستان
31 مئی ، 2016

ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کے آپریشن کے باعث ملتوی

ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کے آپریشن کے باعث ملتوی

 


ٹی او آر کی تیاری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا چوتھا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا، حکو متی درخواست پر وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کے باعث اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔


پانامہ پیپرز پارلیمانی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے،کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکومت کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا ۔


اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ حکومتی کمیٹی شریف خاندان کو بچانا چاہتی ہے،اپوزیشن کے ٹی او آر کا کوئی متبادل نہیں دیا گیا، حکومت کو ڈر ہے کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔


شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اجلاس میں حکومتی رکن کے رویے کے خلاف احتجاج کیا، اعلامیے میں تجویز کیا گیا کہ کمیٹی ارکان اپنی قیادت کو ٹی او آر کے معاملے پر رائے دینے سے گریز کرنے کا مشورہ دیں۔


صاحبزادہ طارق اللہ نے کمیٹی کی کارروائی کو چیونٹی کی رفتار سے تشبیہ دی اور کہا کہ یوں تو ایک سال لگ جائے گا، کمیٹی کا آئندہ اجلاس اب ہفتے کی شام چار بجے ہو گا۔

مزید خبریں :