31 مئی ، 2016
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاناما لیکس پر عدالت سمیت ہر فورم پر جائے گی۔
اسلام آباد میں صحافیوں کے وفد سے بات کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف پاناما لیکس کے معاملے پر عوامی تحریک چلائے گی،وفاقی حکومت پر کرپشن بچاؤمافیہ قابض ہے، پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے پارٹی الیکشن ملتوی کیے ہیں۔