پاکستان
01 جون ، 2016

آپریشن سے پہلے وزیراعظم نے والدہ سے دعائیں لیں

آپریشن سے پہلے وزیراعظم نے والدہ سے دعائیں لیں

 


وزیراعظم نواز شریف آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے شہباز شریف سے گلے ملے، والدہ کو فون کیا اور دعائیں لیں۔حسن نواز نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف بہت پرسکون نظر آئے ۔


آپریشن تھیٹرجاتے ہوئے ان کا حوصلہ بلند تھا، اہل خانہ آپریشن تھیٹر کے باہر تلاوت اور دعائیں کرتے رہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بھی نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور صدقہ کیا گیا۔


سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے پیغامات دیے گئے۔ فنکاروں ،کھلاڑیوں اور سیاسی شخصیات نے وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :