پاکستان
03 جون ، 2016

رحیم یا ر خان، حافظ آباد او میں حادثات، تین جاں بحق

رحیم یا ر خان، حافظ آباد او میں حادثات، تین جاں بحق

 


رحیم یار خان کے قریب صادق آباد میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ،دو زخمی ہوگئے ہیں، دوسری طرف حافظ آباد میں ٹرک اور لوڈر ویگن میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔


ریسکیوذرائع کے مطابق صادق آباد میںچندرامی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ظہیر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر زخمی ہوگیا جبکہ دو افراد بھی معمولی زخمی ہویئے ہیں لاش کو تحصیل اسپتال صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔


حافظ آبادپولیس کے مطابق جناح چوک با ئی پاس کے قریب گوجرانوالہ روڑ پر ٹرک اور لوڈر ویگن میں ک تصاد م کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ویگن کا ڈرائیو ر شدید زخمی ہو گیا۔


حادثہ میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ریسکیو کے اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچا دیا ۔ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے عدنان اور زبیر سامان کی خریداری کے سلسلہ میں سرگودھا سے گوجرانوالہ جا رہے تھے۔

مزید خبریں :