09 جون ، 2012
اسلام آباد…ایم کیوایم نے سی این جی پرنئے ٹیکس کومستردکردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے متحدہ کے رکن قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی نے کہا کہ سی این جی پرلگائے گئے نئے ٹیکس کومستردکرتے ہیں،ڈائریکٹ ٹیکس 70اوران ڈائریکٹ 30فیصدہوناچاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بینکوں کے بنیادی شرح سودکوکم کیاجائے،بنیادی شرح سود12سے کم کرکے10فیصدکی جائے،خدشہ ہے شرح سود12فیصدسے بڑھ کر12.5فیصدہو جائی گی۔حیدرعباس رضی کا کہناتھاکہبالواسطہ اوربلاواسطہ ٹیکس کوبہتربنایاجائے،بینکوں سے ساراقرضہ حکومت لے رہی ہے،ہم چاہتے توبجٹ کے خلاف احتجاج کرسکتے تھے۔