پاکستان
09 جون ، 2012

پنجاب اسمبلی، پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان کا شہبازشریف کیخلاف احتجاج

پنجاب اسمبلی، پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان کا شہبازشریف کیخلاف احتجاج

لاہور … پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان نے اسمبلی کے باہر وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف احتجاج کیا ۔ پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان وزیراعلیٰ شہبازشریف کے خلاف احتجاج کیلئے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر جمع ہوئیں اور شہباز شریف کے خلاف نعرے لگاتی رہیں۔ انہوں نے بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، پیپلزپارٹی کے دیگر ارکان بھی وہاں پہنچے اور نعرے بازی میں شریک ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی تین معاون خصوصی بھی جوابی کارروائی کیلئے وہاں آگئیں اور گوزرداری گو کے نعرے لگاتی رہیں۔

مزید خبریں :