04 جون ، 2016
باکسنگ لیجنڈ محمد علی74 سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے،سابق ہیوی ویٹ چیمپئن سانس کی تکلیف کے باعث کئی دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق باکسنگ لیجنڈ محمد علی نے 1984 میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی ۔
سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ سانس کی تکلیف کے باعث ان کا علاج کیا گیا۔
محمد علی کی عمر 74 برس تھی اور ڈاکٹرز نے احتیاطاً ان کا کچھ علاج معالجہ کیا۔
تین مرتبہ عالمی فاتح رہنے والے علی کو آخری بار سنہ 2015 میں پیشاب کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے لیکن سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں۔