05 جون ، 2016
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی ، دھکم پیل اور حبس کے باعث کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ وزیراعلیٰ نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔
کراچی کےا یکسپو سینٹر میں ایک نجی فلاحی تنظیم کی جانب سے سجا گیا ’بازار مہربان ‘بدنظمی کاشکار ہو گیا ۔صورتحال پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کی کوششیں ناکام رہیں اور پولیس کی اضافی نفری طلب کرنا پڑی۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں ’بازار مہربان ‘سجایا گیا جس میں ضرورت کی تمام اشیاء موجود تھی ۔عوام کی بڑی تعداد نے ایکسپو سینٹر کا رخ کیا ۔ اس موقع پر سجا سجایا پنڈال لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے بد نظمی کا شکار ہو گیا ۔
عوام سبقت لے جانے کے چکر میں ایک دوسرے کو دھکا دیتے ہوئے ایکسپو سینٹر کا مین گیٹ توڑکر اندر داخل ہو گئے ۔
بدنظمی اور حبس کی وجہ سے 3 خواتین بھی بےہوش ہوگئیں ۔ اس موقع پر نجی فلاحی ادارے نے بد نظمی کو دیکھتے ہوئے راشن ختم کرنے کا علان کردیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو فون کرکے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔