پاکستان
05 جون ، 2016

ماں کو کھونے والے عبداللہ کی آنکھیں اب بھی نم

ماں کو کھونے والے عبداللہ کی آنکھیں اب بھی نم

 


کراچی میں اپنی ماں کو کھونے والے عبداللہ کی آنکھیں اب بھی نم ہیں، ننھے فرشتے کو والد نے گود میں بھی نہیں لیا، سوتیلا بھائی کھلونے تو لایا پر عبداللہ مانوس نہ ہوسکا۔


کراچی ایدھی سینٹر میں سعد ایدھی اور بلقیس ایدھی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ کے والد چودھری اقبال میڈیا کے بہت سے سوالات کے ادھورے جواب دیتے رہے۔


باپ کی باتوں کو مکمل کرنے کے لیے بیٹے انصر چودھری نے عبداللہ ،حلیمہ اور اپنے والد کی نجی زندگی سے متعلق کئی اہم گھتیاں سلجھانے کی کوشش کی ۔ بلقیس ایدھی نے بھی سارے معاملے سے میڈیا کو آگاہ کیا۔


ترجمان ایدھی سینٹر کے مطابق عبداللہ کے والد کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔ عبداللہ کو اس کے والد کے حوالے کیا جائے گا یا خالہ کے یہ تو عدالت کے فیصلے کے بعد ہی پتا چلے گا مگر عبداللہ کی آنکھیں آج بھی اپنی ماں کے انتظار میں ہیں۔

مزید خبریں :