پاکستان
05 جون ، 2016

کراچی : متحدہ کا پانی کی قلت کے خلاف مظاہرہ

کراچی : متحدہ کا پانی کی قلت کے خلاف مظاہرہ

 


کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہائوس کے قریب دھرنا دیا گیا، رہنمائوں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو رمضان المبارک کے بعد مزید احتجاج کیا جائے گا۔


متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہائوس تک ریلی نکالی گئی، شرکا کو روکنے کے لئے گورنر اور وزیر اعلیٰ ہائوس جانے والے راستے کنٹینر اور دیگر رکاوٹیں لگارکر بند کردیئے گئے، تاہم ریلی کے شرکا رکاوٹوں کو ہٹا کر وزیر اعلیٰ ہائوس کے قریب پہنچ گئے۔


دھرنے کے شرکا سے خطاب میں نامزد مئیر وسیم اختر نے کہا کہ پانی بیچ کر دبئی میں جائیداد بنائی جارہی ہیں، وزیر اعلیٰ پرانی دشمنی چھوڑدیں، عمر ہوگئی ہے اب اللہ اللہ کریں۔


ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا کہ حکمران شہر کو پانی نہیں دیں گے تو ان کا تیل نکال دیا جائے گا۔


فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو رمضان المبارک کے بعد احتجاج کا سلسلہ بڑھادیں گے،دھرنے کے دوران حکومتی وفد مظاہرین کے پاس پہنچا اور مذاکرات کا آغاز کیا۔

مزید خبریں :