05 جون ، 2016
سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانوی حریف اینڈی مرے کو فائنل میں ہرا کر فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ ...
پیرس میں کھیلے گئے فائنل میں مرے نے شاندار آغاز کیا، پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا لیکن پھر نوواک جوکووچ فارم میں آئے اور چھا گئے۔
جوکووچ نے لگا تار تین سیٹس جیت کر پہلی بار فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جوکووچ نے چھ ایک ، چھ دو اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ یہ جوکووچ کے کیرئیر کا بارہواں گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔