05 جون ، 2016
بجلی اور پانی کے وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس بار رمضان میں تھوڑی سی بجلی انڈسٹری سے لی جائے گی تاکہ سحرو افطار ميں لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔
سیالکوٹ میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس سال مئی ميں ریکارڈ گرمی پڑی ہے، اس کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے ہم سات ہزار میگاواٹ کے خسارے میں تھے لیکن اب اوسط چار ہزار میگاواٹ کے خسارے میں ہیں، اس وقت مہنگے پلانٹس بند ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر انھیں چلاسکتے ہیں۔