05 جون ، 2016
خیبر ایجنسی میں ایک روزہ جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں خواتین سمیت 60 ڈرائیوروں نے حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ایک روزہ جیپ ریلی جس میں ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر قیصر، صوبائی چیف سیکرٹری امجد علی خان اور فاٹا کے پارلیمانی لیڈر الحاج شاہ جی گل نے خصوصی شرکت کی۔
شرکا کا شاندار استقبال کیا گیا اورمختلف روایتی رقص پیش کیے گئے۔ 60 جیپوں پر مشتمل ریلی کے پہلے مرحلے میں پاک افغان سرحد طورخم سے تاریخی باب خیبر تک فلیگ مارچ اور نمائش کی گئی۔
جیپ ریلی کے دوسرے مرحلے میں تحصیل جمرود سے تحصیل باڑا کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔ ڈرائیوروں نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا اور ریلی کے انعقاد کو سراہا۔جیپ ریلی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔