پاکستان
05 جون ، 2016

نواز شریف کی اسپتال کے کوریڈور میں چہل قدمی

نواز شریف کی اسپتال کے کوریڈور میں چہل قدمی

دل کے آپریشن کے بعد لندن کے اسپتال میں وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، آج اسپتال کے کوریڈور میں چہل قدمی کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چند دن میں اسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔


لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کو آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کردیاگیاہے، وزیراعظم نے آج کوریڈور کے 2 چکر بھی لگائے۔


سیاسی گفتگو کے سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسم اچھاہے، دھوپ نکلی ہوئی ہے، وزیر اعظم سے لندن کے موسم پر بات ہوئی۔

مزید خبریں :