05 جون ، 2016
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسوں میں خالی کرسیوں سے ان کا سیاسی مستقبل واضح ہے۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ تین سال سے سڑکوں پر رونے والے عمران خان سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے رہے ہیں،عمران خان کی منفی سیاست سے مسلم لیگ نون مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ میٹرو پر تنقید کرنے والے تین سال میں پشاور میٹرو کی فیزیبلٹی نہیں بنا سکے، قوم نے بتا دیا کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔