06 جون ، 2016
مالدیپ میں سابق صدر کے بعد سابق نائب صدر کو بھی جیل کی سزا سنا دی گئی، عدالت نے دہشت گردی کے الزامات پر سابق صدر احمد ادیب کو 10سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مالدیپ کے سابق نائب صدر کو کرمنل کورٹ نے اسلحہ رکھنے پر 10 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ سابق نائب صدر احمد ادیب اہم ترین شخصیتوں میں وہ چوتھے شخص ہیں جنھیں ملک کے موجودہ صدر کے دور میں جیل بھیجا گیا ہے۔
اس سے قبل سابق صدر محمد نشید ،سابق وزیر دفاع محمد ناظم اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ دہشت گردی کے الزامات پر جیل جا چکے ہیں۔