09 جون ، 2012
مظفر آباد…میرپور،آزادکشمیر میں مسافر وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔بد قسمت وین راولپنڈی سے میر پور آزاد کشمیر جا رہی تھی۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق مسافر وین پنڈی سے میر پور آزاد شمیر جا رہی تھی جوں ہی وہ سورتھی موڑ پر پہنچی تو اس کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور گہری کھائی میں جا گری۔مقامی پولیس نے6افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم اسپتال ذرائع نے7افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔حادثے میں 7مسافر بھی زخمی ہو ئے ۔