06 جون ، 2016
میٹھی عید کیلئے اسٹیٹ بینک نے عید نوٹوں کا اہتمام کیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے ایک شخص کا کوٹہ صرف 10 روپے کی 2اور 20 روپے کی 1 گڈی قرار دے دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق دستیابی کی صورت میں عوام 50 اور 100 کی گڈی کے حقدار ٹھہریں گے، نامزد برانچوں کا پتہ مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
مرکزی بنک کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام 8877 نمبر پر شناختی کارڈ نمبر اسپیس شہر کا نام اور برانچ کوڈبھیجیں اور جوابی ایس ایم ایس اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ بینک برانچ لے جا کر نوٹوں کی گڈی حاصل کرلیں۔