07 جون ، 2016
دُنیائے کرکٹ کے دو مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی نے انگلش ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کو تنقید کا نشانہ بنایا ہےآفریدی اور سیمی دونوں ہی کاونٹی کھیلنے میں مصروف ہیں ۔
ٹی ٹوئنٹی شیڈول پر سب سے پہلے آواز انگلش کرکٹر جوز بٹلر نے اٹھائی ،ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ پر محیط یہ ٹورنامنٹ بہت طویل ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فارم متاثر ہوتی ہے۔
اسی بات کو اب شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی نے بھی دہرایا ہے، دونوں کا کہنا ہے کہ ہفتے بھر میں صرف ایک یا دو ٹی ٹوئنٹی میچز سے کھلاڑیوں کی فارم میں تسلسل مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ ٹورنامنٹ بھی آسٹریلیا میں ہونے والے بگ بیش جیسا ہونا چاہئے، جس میں میچز تسلسل سے ہوتے ہیں اور ایونٹ ایک ماہ کے اندر ختم ہوجاتا ہے۔