کاروبار
07 جون ، 2016

کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ پھل فروشوں نے ہوا میں اڑا دی

کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ پھل فروشوں نے ہوا میں اڑا دی

کراچی میں بھی پھلوں کی قیمتوں کو پر لگے گئے، روزے دار کیلئے پہلے روزے کی افطاری میں فروٹ چاٹ بھی بنانا مشکل ہوگیا۔کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ کو پھل فروشوں نے ہوا میں اڑا دیا ۔


رمضان کے پہلے ہی روز من مانی قیمتوں پر پھلوں کی فروخت جاری ہے جبکہ شہری انتظامیہ اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہیں۔


کیلا سرکاری قیمت سے 20 سے 30 روپے مہنگا یعنی 120 روپے درجن تک فروخت کیا جانے لگا ۔ سرکاری نرخ سے مختلف آم بھی 20 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہورہا ہے،سیب تو بازار میں نایاب ہوگیا، بہتر کوالٹی کا سیب ڈھائی سو روپےفی کلو پر پہنچ گیا ہے۔


عوام کا کہنا ہے کہ تمام پھل اتنے مہنگے کردئیے ہیں کہ اب تو افطار کی شان فروٹ چاٹ بنانا بھی مشکل ہوگیا ہے ،سرکاری پرائس لسٹ جاری کرنے سے کچھ نہیں ہوگا،اس پر عمل درآمد کے لیے بھی سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔


 

مزید خبریں :