پاکستان
09 جون ، 2012

اسلام آباد: جدہ جانیوالی مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 100 کیپسول برآمد

اسلام آباد … اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ایئرپورٹ ذرائع نے جیونیوز کو بتایاکہ خوشاب کا رہائشی سید رسول نجی ایئرلائن کی کمرشل پرواز سے جدہ جانا چاہتا تھا۔ ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے شک ہونے پر اسے چیک کیا تو اس کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد ہوئے۔ اے این ایف نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :