پاکستان
10 جون ، 2012

کراچی:حیدری اور تیموریہ سے لوٹ مارکے 4 ملزمان گرفتار

کراچی ... کراچی کے علاقے حیدری اور تیموریہ سے مسافر بسوں میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی واردتو ں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق تیموریہ کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم اعظم اور واجد کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول،موٹر سائیکل،لیڈیز پرس،4 موبائل فونز،کریڈیٹ اور اے ٹی ایم کارڈز بھی ملے ہیں،حیدری کے علاقے سے مسافر بسوں میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث 2 ملزمان کو دو غیر قانونی پستول سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

مزید خبریں :