کھیل
10 جون ، 2016

فیڈرر نے شراپووا پر دو برس کی پابندی کی حمایت کر دی

فیڈرر نے شراپووا پر دو برس کی پابندی کی حمایت کر دی

سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا پر دو برس کی پابندی کی حمایت کر دی ہے ۔

سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے پابندی کی حمایت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈوپنگ میں عدم برداشت خوش آئند ہے ۔ دھوکہ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات ہونے چاہیے ۔


انہوں نے کہا کہ اقدامات سخت ہونے سے دھوکہ دینے والے خوف کا شکار رہیں گے ۔ فیڈرر کا مزید کہنا تھا کہ بلڈ سیمپل دس سے بیس برس تک محفوظ بنانے چاہیے ۔


روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوواپر دو روز قبل ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو برس کی پابندی عائد کی گئی تھی ۔

مزید خبریں :