پاکستان
10 جون ، 2012

کراچی: ہاکس بے میں گینگ وار ، فائرنگ کا تبادلہ،4 افراد ہلاک

کراچی: ہاکس بے میں گینگ وار ، فائرنگ کا تبادلہ،4 افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے ہاکس بے روڈ پر واقع مشرف کالونی میں گینگ وار کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔جیو نیوز کے نمائندے افضل ندیم ڈوگر کے مطابق ہاکس بے مشرف کالونی میں موٹرسائیکلوں پر سوار پچاس سے زائد مسلح افرد نے علاقے میں فائرنگ کردی جس سیچار افراد ہلاک ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق مسلح موٹرسائیکل سوار کا ایک گروہ صبح سے ہی علاقے میں گھوم رہا تھا۔ایم ایل او سول اسپتال کے مطابق فائرنگ سیچار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق لیاری کے حاجی سلامو گروپ سے ہے۔واقع کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔آج دن بھرہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔

مزید خبریں :