پاکستان
10 جون ، 2012

شمالی وزیر ستان میں آپریشن قومی مفادات کو پیش نظررکھ کرکیا جائیگا، مسعودکوثر

شمالی وزیر ستان میں آپریشن قومی مفادات کو پیش نظررکھ کرکیا جائیگا، مسعودکوثر

پشاور…خیبر پختونخوا کے گورنر سید مسعود کوثر نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ قومی مفادات کو پیش نظر رکھ کر کیا جائے گا۔اس حوالے سے کوئی دباوٴ قبول نہیں کریں گے،لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں گل بیلہ دھماکے کی زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو میں سید مسعود کوثر نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی ڈکٹیشن پر کوئی آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لئے یہ حملے بند ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصانات ہم نے اٹھائے اس کے باوجود ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھنا افسوس ناک ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل کے حوالے سے ملکی قوانین کے مطابق کاررائی کریں گے۔ گورنر نے گل بیلہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج کی بہتری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :