10 جون ، 2012
واشنگٹن…امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 8ہزار ایکٹر رقبے پر پھیلے جنگلات کو جلاکر خاکستر کردیا۔یہ جنگلات شمالی علاقے فورٹ کولنز سے 10 میل دور مغرب میں واقع ہیں۔آگ کے پھیلنے کی وجہ سے نزدیکی آبادی سے درجنوں مکانات خالی کرالیے گئے ہیں۔امدادی ٹیمیں اور فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔آگ کی شدت کے دیکھتے ہوئے فائر ڈیپارٹمنٹ نے ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیاروں سے متاثر ہ حصہ پر کیمیکل اسپرے شروع کردیا ہے تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے۔تیز ہواوٴں کی وجہ سے آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔