Time 19 مئی ، 2025
دنیا

بھارتی سپریم کورٹ نےکرنل صوفیہ قریشی کیخلاف بی جے پی کے وزیرکی معافی مستردکردی

بھارتی سپریم کورٹ نےکرنل صوفیہ قریشی کیخلاف بی جے پی کے وزیرکی معافی مستردکردی
فوٹو: فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بی جے پی کے وزیر وجے شاہ کی معافی مسترد کرتے ہوئے نئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم بنانےکا حکم دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے ہےکہ یہ کیسی معافی ہے، یہ دل سے نہیں کی گئی، پورا ملک وجے شاہ کے گھٹیا بیانات پر شرمندہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ لوگ قانون سے بچنے کے لیے جھوٹی معافی مانگتے ہیں، مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، اس لیے عدالت کو معافی نہیں چاہیے، اس کیس سے قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔

سپریم کورٹ نے مقدمے میں میں کمزور ایف آئی آر کاٹنے پر مدھیہ پردیش پولیس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور نئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا حکم دیا ہے۔

 عدالت نے حکم دیا ہے کہ ٹیم میں شامل تینوں سینیئر افسران مدھیہ پردیش کے باہر سے ہوں گے اور  ان میں ایک خاتون افسر کا ہونا لازمی ہے۔

عدالت نے ملزم وجے شاہ کی گرفتاری روکنے کی درخواست پر اس شرط پر اسٹے دیا کہ وہ تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون کرے اور یہ کہ سپریم کورٹ خود اس کیس کی تفتیش پر گہری نظر رکھےگی۔

خیال رہے کہ  پاکستان سے سیز فائر کے بعد بی جے پی کے وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی ترجمانی کرنے والی کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قراردیا تھا۔


مزید خبریں :